اردو

urdu

ETV Bharat / state

مژھل سیکٹر میں ایل او سی پر فائرنگ - مژھل سیکٹر

جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں پاکستانی رینجرز نے بلا اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزی کر کے بھارتی فوج کی پوسٹوں کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی۔ وہیں، بھارتی فوج نے کاروائی کرتے ہوئے بھر پور جواب دیا۔

مژھل سیکٹر میں ہند پاک افواج کے مابین فائرنگ
مژھل سیکٹر میں ہند پاک افواج کے مابین فائرنگ

By

Published : Feb 6, 2021, 10:33 PM IST

بھارت اور پاکستان کی فوجوں نے ہفتے کے روز ضلع کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، تاہم دونوں اطراف کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی رینجرز نے مژھل سیکٹر میں بلا اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزی کر کے فائرنگ کی۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے کنٹرول لائن کے ساتھ ساتھ بھارتی فوج کی پوسٹوں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ وہیں بھارتی فوج نے کاروائی کرتے ہوئے بھر پور جواب دیا۔

واضح رہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد بھارت اور پاکستان کے مابین کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ سال 2019 میں 3200 بار جنگ بندی کے خلاف ورزی ہوئی ہے، جو دو برسوں کی نسبت کافی زیادہ ہے۔ سنہ 2018 میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے 1610 واقعات پیش آئے تھے، جبکہ 2017 میں یہ تعداد 1 ہزار تھی۔

دونوں ممالک کے مابین سرحد پر کشیدگی کے باعث جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں رہائش پزیر افراد خوف و دہشت کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سال 2003 میں جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے باوجود بھی جموں و کشمیر کے سرحدوں پر طرفین کے درمیان ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details