ہندوارہ: شمالی قصبہ ہندوارہ کے متعدد علاقوں کے ساتھ ماور علاقے میں سہ پہر کو ہوئی شدید ژالہ بھاری، تیز آندھی سے میوہ باغات اور کھڑی فصل میں تباہی مچ گئی ہے ان متاثرہ علاقوں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ 'قریب دس منٹ تک جاری رہنے والی تیز ژالہ باری نے دھان کی فصل اور سبزی کو نقصان پہنچایا ہے انہوں نے کہا علاقہ میں اس قدر ژالہ بھاری ہوئی کہ زمین پر سفیدی کی چادر بچھ گئی تھی کسانوں کی آنکھیں پھٹی کے پھٹی رہی۔ Hailstorm Damages Fruit Crops
انہوں نے کہا کہ دس منٹ تک جاری رہنے والی شدید ژالہ بھاری نے کسانون کی کمر توڈ کے رکھ دی ہے مقامی لوگوں نے متاثرہ علاقوں میں فوری طور ہارٹیکلچر کی ٹیمیں راونہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ جمعرات کو ہونے والی ژالہ باری نے کپواڑہ ضلع کے کئی دیہاتوں بشمول ہندواڑہ، لنگیٹ، ماور اور قاضی آباد میں باغات دھان کی فصل اور سبزی کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا۔