پولیس نے شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے علاقے ٹنگڈھار میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے اور اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ پولیس، فوج کے 7 راشٹریہ رائفلز اور 87 بٹالین بی ایس ایف نے ٹنگڈار کے علاقے میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ جس دوران منشیات کی بڑی کھیپ برامد کی گئی جس کی مارکیٹ ویلیو 30 کروڑ روپے ہے۔