اردو

urdu

ETV Bharat / state

Four Militants Killed in Kupwara: ایل او سی پر چار درانداز ہلاک، فوج - دراندازی کی دوسری بڑی کوشش کو ناکام

شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں رواں ماہ کے دوران دراندازی کی دوسری بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے فوج نے چار دراندازوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

a
a

By

Published : Jun 23, 2023, 10:55 AM IST

Updated : Jun 23, 2023, 11:16 AM IST

ایل او سی پر چار درانداز ہلاک، فوج

کپوارہ (جموں و کشمیر): شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے مچھل علاقے میں لائن آف کنٹرول پر چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو درانداز کرکے سرحد کے اِس پار آنے کی تاک میں تھے۔ فوجی ذرائع نے ابھی تک ہلاک کیے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔ ان عسکریت پسندوں کو ایل او سی سے متصل کالا جنگل کے قریب ہلاک کیا گیا۔

کشمیر پولیس زون نے ٹویٹر ہینڈل پر اس کی معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ’’فوج، نیم فوجی دستوں اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جو کپوارہ ضلع کے مچھل سیکٹر، کے کالا جنگل میں پاکستانی زیر قبضہ جموں و کشمیر سے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔‘‘ قبل ازیں پانچ غیر مقامی عسکریت پسندوں کو کپوارہ ضلع کے جمہ گنڈ میں 16جون کو ایل او سی پر دراندازی کی کوشش کے دوران ہلاک کیا گیا۔ یہ اس ماہ کی دوسری بڑی دراندازی کی کوشش ہے جسے سکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا ہے۔ اس تعلق سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوران یہ سرحدی ضلع میں تیسری عسکری مخالف کارروائی ہے۔ قبل ازیں دو عسکریت پسندوں کو فوج اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران مچھل کے دوبندر علاقے میں انکاؤنٹر کے دوران ہلاک کیا گیا تھا۔ اس کے بعد رواں برس کی اب تک کی سب سے بڑی دراندازی کو 16جون کو جمہ گنڈ علاقے میں اُس وقت ناکام بنا دیا گیا سرحد کے اس پار داخل ہونے کی کوشش کے دوران پانچ (غیر مقامی) عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:Infiltration Attempt in Baramulla فوج نے بارہمولہ میں عسکریت پسندوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی

Last Updated : Jun 23, 2023, 11:16 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details