اردو

urdu

ETV Bharat / state

Infiltrator Killed in Kashmir: دراندازی کی کوشش کے دوران عسکریت پسند ہلاک

کپوارہ ضلع کے جمہ گنڈ علاقے میں حفاظتی اہلکاروں نے ایک عدم شناخت عسکریت پسند کو ہلاک کرکے دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی۔

a
a

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2023, 12:14 PM IST

Updated : Oct 30, 2023, 12:32 PM IST

کپوارہ (جموں و کشمیر):شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع میں دراندازی کی ناکام کوشش کے دوران پانچ عسکریت پسندوں کو مارے جانے کے چار روز بعد سیکورٹی اہلکاروں نے پیر کو کپوارہ ضلع میں دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک عسکریت پسند کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔ سماجی رابطہ گاہ ایکس پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کشمیر زون پولیس کے ترجمان نے لکھا کہ ’’کل شروع ہونے والے ایک مشترکہ آپریشن میں، فوج اور کپوارہ پولیس نے کیرن سیکٹر کے جمہ گنڈ علاقے میں دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا ہے، جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا، جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے‘‘

حکام نے بتایا کہ سرحدی ضلع کپوارہ کے جمہ گنڈ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاعات موصول ہونے کے بعد اتوار 29 اکتوبر کو جموں کشمیر پولیس اور فوج کی جانب سے مشترکہ طور تلاشی آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ حکام نے مزید بتایا کہ ہلاک کیے گئے عسکریت پسند کی شناخت فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

مزید پڑھیں:Infiltration Bid Foiled in Kashmir: کشمیر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پانچ درانداز ہلاک

قابل ذکر ہے کہ سرحدی ضلع کپوارہ میں حفاظتی اہلکاروں نے محض چار قبل ہی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک مچھل علاقے میں دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ پانچ عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا تھا۔ اس سے قبل بھی کپوارہ ضلع میں رواں برس مئی سے جولائی ماہ میں دس عسکریت پسندوں کو مختلف تصادم آرائیوں کے دوران ہلاک کیا گیا تھا۔

Last Updated : Oct 30, 2023, 12:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details