اردو

urdu

ETV Bharat / state

Infiltration Bid Foiled in Kashmir: کشمیر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پانچ درانداز ہلاک - کشمیر میں دو درانداز ہلاک

سیکورٹی اہلکاروں نے شمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے پانچ دراندازوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

a
a

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2023, 1:46 PM IST

Updated : Oct 26, 2023, 5:36 PM IST

کشمیر میں دراندازی کی کوشش ناکام، دو درانداز ہلاک

کپوارہ (جموں کشمیر):شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر حفاظتی اہلکاروں نے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ فوجی ترجمان کے مطابق ضلع کے مچھل سیکٹر میں ایل او سی پر مستعد فوجیوں نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے جب کہ اس آپریشن میں پانچ دراندازوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے، تاہم ابھی تک ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ جموں کشمیر پولیس نے ہلاکتوں کی تصدیق سماجی رابطہ گاہ ایکس پر کی ہے۔

فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں ابھی بھی آپریشن جاری ہے اور علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی انجام دی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ کپوارہ ضلع میں رواں برس متعدددراندازی کی کوششوں کو ناکامبنا دیا گیا۔ سرحد کے اُس پار وادی کشمیر میں داخل ہونے والے درجن سے زائد عسکریت پسندوں کو اب تک ہلاک کیا گیا ہے۔ تاہم اس کے علاوہ لائن آف کنٹرول سمیت صوبہ جموں میں بین الاقوامی سرحد پر ڈرونز کو بھی گرایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Kupwara Encounter کپواڑہ تصادم میں پانچ غیر ملکی عسکریت پسند ہلاک

فوج اور پولیس کی جانب سے دراندازی کو روکنے کے لیے کوششیں بدستور جاری ہیں۔ سیکورٹی ایجنسیز کا ماننا ہے کہ ایل او سی سمیت بین الاقوامی سرحد پر دراندازوں کے علاوہ اب ڈرونز کے ذریعے سے بھی جموں و کشمیر میں منشیات اور ہتھیار پہنچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جن میں سے بیشتر کو حفاظتی ایجنسیز کی جانب سے ناکام بنا دیا جاتا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے حالیہ دنوں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی آخری سانسیں لے رہی ہے تاہم سرحد پار سے عسکریت پسندی کو فروغ دینے اور یہاں کے نوجوانوں کو منشیات کا عادی بنانے کے لیے ہتھیار اور منشیات کو دراندازوں، ڈرونز کے ذریعے یہاں بھیجا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا تھاکہ اس پورے نیٹ ورک پر بھی نظریں مرکوز کی جا رہی ہیں اور دراندازی سمیت نارکو ٹیررزم کو بھی ناکام بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

Last Updated : Oct 26, 2023, 5:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details