بھارت اور پاکستان کی افواج نے جمعرات کے روز شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کرناہ کے ٹیوال سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دیوالی کے موقع پر ایک مٹھائی کا تبادلہ کیا اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر بھارتی فوج اور پاکستانی فوج نے ایک ساتھ جشن منایا۔
دیوالی کے موقع پر بھارت۔پاک افواج میں مٹھائی کا تبادلہ - LoC at Teetwal news in urdu
کپوارہ کے ٹیٹوال سیکٹرایل او سی پر بھارت۔ پاکستان افواج نے دیوالی کے موقع پر ایک دوسرے کے ساتھ مٹھائیوں کا تبادلہ کیا اور مبارکبادی پیش کی۔
دیوالی: بھارت ۔ پاکستان افواج کے درمیان میٹھائیوں کا تبادلہ
واضح رہے کہ سرحدوں پر آپسی روابط کو بہتر بنائے جانے کے لیے مٹھائی کی جاتی ہے۔ جنگ بندی کے معاہدے کے نتیجے میں لائن آف کنٹرول پر امن میں گرمجوشی دیکھی جارہی ہے۔ یہ گرم جوشی دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان متعدد مواقع پر ظاہر ہوئی ہے۔
- مزید پڑھیں:ایل او سی پر وزیراعظم کی جوانوں سے ملاقات، کہا اپنے گھر والوں کے ساتھ دیوالی منانے آیا ہوں
- Diwali 2021: وزیراعظم اور نائب صدر جمہوریہ نے دیوالی کی مبارکباد پیش کی
دونوں طرف کے مقامی لوگوں نے بھی مٹھائیوں کی تقسیم کو منفرد قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سرحدوں کے ساتھ رہنے والی آبادی کو تحفظ ملے گا اور خوشحالی اور امن کو فروغ ملے گا۔