خیرسگالی پروگرام کے تحت فوج کی 21 آر آر نے ہندوارہ قصبہ میں کتابوں سے شوق رکھنے والے طلبا و طالبات کے لئے دو جگہوں پر کمونٹی کتب خانوں کا آغاز کیا تاکہ نوجوان ان کتب خانوں میں جا کر مطالعہ کر سکیں۔
ان کتب خانوں کا افتتاح میونسپل کمیٹی کے چیئرمین ہندوارہ مسرور احمد بانڈے اور سی او 21 آر آر نے کیا۔
اس موقع پر مسرور احمد بانڈے نے بتایا کہ فوج کی جانب سے ان کتب خانوں کا انعقاد کرنا ایک خوش آئند قدم ہے۔ انہوں نے فوج کی اس کاوش کی ستائش کی۔