اردو

urdu

By

Published : Jan 20, 2023, 5:32 PM IST

ETV Bharat / state

Anti-Encroachment Drive کُپواڑہ میں سرکاری اراضی سے غیر قانونی قبضہ ہٹا یاگیا

خطہ میں چند ہفتہ قبل ایک حکمنامہ جاری کیا گیا ،اس حکمنامہ کے مطابق سرکاری اراضی کو خالی کرانے کی بات کہی گئی ہے۔اب خطہ کے متعدد علاقو میں اس حکمنامہ کے خلاف احتجاج کیا گیا جارہا ہے۔Govt Accelerates Anti Encroachment Drive In JK

تحصیلدار
تحصیلدار

مرکز کے زیر انتظام خطہ جمو ں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ہائین ترہگام نامی علاقہ میں تحصیلدار ترہگام کی سربراہی میں محکمہ مال کی ایک ٹیم نے سرکاری اراضی پر کئے گئے قبضہ کو ہٹا یا۔ اس موقع پر تحصیلدار ترہگام نے مقامی لوگوں کو ہدایت کی کہ اگر کسی نے سرکار رقبہ پر ناجائز قبضہ کیا ہو تو وہ خو د ہی جلد از جلد ہٹا لیں۔ بصورت دیگر محکمہ مال کی جانب سے ایسے افرادکے خلاف قانونی کاروای کی جائیگی۔

نمائندگی

تحصیلدار ترہگام نے سرکار ی اراضی پر غیر قانونی قبضہ ہٹانے کی مہم کو جاری رکھنے سے متعلق کہا کہ آئندہ بھی یہ عمل جاری رکھا جایے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی طورپر قبضہ کرنے والوں کو ایک موقع دیا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد سرکاری اراضی پر سے قبضہ ہٹالیں۔

پونچھ

تحصیلدار

ادھر جموں کے پونچھ ضلع میں سرکاری زمینوں سے تجاوزات ہٹانے کے متعلق حکومتی حکم نامے کی ہر طرف مخالفت ہو رہی ہے، اسی سلسلے میں نیشنل کانفرنس کی سابق ایم ایل سی ڈاکٹر شہناز گنائی نے اپنے حامیوں کے ساتھ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندراجیت سے ملاقات کرکے سرکاری زمینوں سے تجاوزات ہٹانے کے خلاف احتجاج کیا۔

سابق ایم ایل سی ڈاکٹر شہناز گنائی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جموں و کشمیر حکومت کا غلط فیصلہ ہے، اس فیصلہ سے چھوٹے اور غریب کسان طبقے کا بہت بڑا نقصان ہوگا۔ اگر اس فیصلہ کا نفاذ ہوگیا تو لوگ بے گھر ہوجائینگے۔ عوام کہاں جائیں گے؟ لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لے یا اسے بدل کر غریبوں کے حق میں فیصلہ سنائے۔

مزید پڑھیں:DAP on Land Eviction اراضی سے متعلق حکمنامہ واپس نہ لیا تو احتجاج کیا جائے گا، ڈی اے پی

ABOUT THE AUTHOR

...view details