اردو

urdu

ETV Bharat / state

IAF chief visits LoC in Kashmir بھارتی فضائیہ سربراہ کا دورہ لائن آف کنڑول

بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل وی آر چودھری نے منگل کے روز ایل او سی کے اوڑی اور کپواڑہ سیکٹرز کے فارورڈ علاقوں کا دورہ کیا۔ موصوف نے وہاں تعینات فوجی دستوں سے ملاقات کی۔

iaf-chief-visits-forwards-posts-along-loc-in-kupwra-kashmir
بھارتی فضائیہ سربراہ کا دورہ لائن آف کنڑول

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 24, 2023, 6:19 PM IST

سرینگر: دسہرہ کے موقع پر، بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل وی آر چودھری نے منگل کے روز جموں و کشمیر کے اوڑی اور کپواڑہ سیکٹروں کا دورہ کیا۔
بھارتیہ فضائیہ کے ایک افسر نے ائیر چیف مارشل کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ" وہ آج صبح اوڑی اور کپواڑہ گئے تھے۔ وہاں اُنہوں نے لائن آف کنٹرول پر واقع فوج کی چوکیوں کا دورہ کیا۔"
اُن کا مزید کہنا تھا کہ" اُنہوں نے وہاں تعینات فوجیوں کو دسہرہ کی مبارک باد دی اور اُن کی حوصلے افزائی کی۔ اُنہوں نے گزشتہ برس بھی دیوالی کے موقعے پر لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا تھا اور وہاں تعینات جوانوں سے گفتگو بھی کی تھی۔"

قبل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے ضلع کپواڑہ کے کریں سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے سنیپر فائرنگ میں ایک سپاہی زخمی ہوا تھا،جس کے بعد وہاں فوج کو لائن آف کنٹرول کی نگرانی مزید کڑی کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:فوج کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کرے: راجناتھ

واضح رہے کہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اروناچل پردیش میں وجے دشمی کے موقع پر 'شاستر پوجا' کی۔ دورے کے دوران وزیر دفاع نے توانگ جنگ کی یادگار کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور چین کے ساتھ 1962 کی جنگ میں عظیم قربانی دینے والے فوجیوں کو خراج پیش کیا گیا۔ان کے ہمراہ آرمی چیف جنرل منوج پانڈے بھی شریک تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details