اردو

urdu

ETV Bharat / state

کپواڑہ میں بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد - بھاری مقدار میں جنگی سامان برامد

پولیس کے مطابق بھاری مقدار میں جنگی سامان برامد کرنا پولیس و دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے۔

کپواڑہ میں بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برامد
کپواڑہ میں بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برامد

By

Published : Mar 29, 2021, 6:37 AM IST

Updated : Mar 29, 2021, 1:04 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے تاڈ کرناہ علاقہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برامد کرنے کا دعویٰ کیا۔ کشمیر زون پولیس نے ٹویٹر ہینڈل پر اس کی جانکاری دی۔

کشمیر زون پولیس نے لکھا: کپوارہ پولیس اور فوج نے کرناہ کے تاڈ دھنی علاقہ سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ برآمد کیا جس میں 5 اے کے رائفلز، 06 اے کے میگزین، 07 پستول اور 09 پستول میگزین شامل ہیں۔ کیس درج کیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

پولیس نے برآمد کئے گئے اسلحہ کی تصویر بھی ٹویٹر پر شیئر کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق بھاری مقدار میں جنگی سامان برامد کرنا پولیس و دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے۔

Last Updated : Mar 29, 2021, 1:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details