اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھاری برفباری سے مکان منہدم - snowfall in jammu and kashmir

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھاری برفباری کے سبب ایک مکان منہدم ہونے سے لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔

بھاری برفباری سے مکان منہدم
بھاری برفباری سے مکان منہدم

By

Published : Jan 10, 2021, 7:17 PM IST

سرحدی ضلع کپواڑہ نوگام پٹھواری علاقہ میں ایک منزلہ رہائشی مکان کو نقصان پہنچا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھاری برفباری کی باعث اتوار کے روز ایک رہائشی مکان منہدم ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ امتیاز احمد خان ولد خنزمان خان ساکنہ پٹھواری ماور لنگیٹ میں بھاری برفباری کی وجہ سے اس کے مکان کو نقصان پہنچا ہے۔

بھاری برفباری سے مکان منہدم

مقامی افراد نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ البتہ مکان کو شدید نقصان پہنچا ہے

مزید پڑھیں:رامبن میں منفرد جم کا افتتاح

علاقے کے نائب تحصیلدار قلم آباد کی قیادت میں ایک ٹیم نے موقع پر جاکر نقصان کا جائزہ لیا۔

مکان مالک امتیاز احمد خان نے انتظامیہ سے نقصان کی بھرپائی کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details