محکمہ باغبانی J&K Horticulture Departmentکی جانب سے سے شمالی کشمیر North Kashmirکے ضلع کپوارہ کے ٹاؤن ہال ہندوارہ میں ایک بیداری و تربیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔
محکمہ باغبانی کی جانب سے آگاہی و تربیتی پروگرام منعقد تربیتی کیمپ Horticulture Organises Awareness Camp in Kupwaraمیں محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر جنرل کشمیر اعجاز احمد بٹ، چیف ہارٹیکلچر آفیسر کپوارہ، مونسپل کمیٹی ہندوارہ کے چیرمین سمیت محکمہ کے دیگر کے علاوہ کسانوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔
محکمہ باغبانی کے افسران نے کسانوں کو نئی تکنیک، جدید مشینری کے علاوہ سائنسی تجربات کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔
ماہرین نے کسانوں کو ہائی ڈیسنیٹی پودے High Density Plantationلگانے پر زور دیا۔ ماہرین کے مطابق ہائی ڈینسٹی پودے نصب کرنے سے قلیل وقت میں زیادہ پیداوار سے کسانوں کی آمدن میں اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں:Horticulture Distributed Plants in Kishtwar: کشتواڑ میں محکمۂ ہارٹیکلچر نے پودے تقسیم کیے
انہوں نے کہا کہ محکمہ باغبانی کی جانب سے کسانوں کو ہائی ڈینسٹی پلانٹیشن کی جانب راغب کیا جا رہا ہے، کسانوں کو انہتائی کم نرخوں میں ہائی ڈینسٹی پودے فراہم کیے جانے کے علاوہ انہیں مناسب تربیت، جراثیم کش ادویات سمیت سبسڈی پر جدید مشینیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کسانوں نے مرکزی معاونت والی اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے محکمہ باغبانی سے صلاح و مشورہ کرنے پر بھی زور دیا۔