اردو

urdu

ETV Bharat / state

امید ہے 2024 کے عام انتخابات میں انڈیا الائنس کیلئے بہتر نتائج ہوں گے، محبوبہ مفتی - انڈیا بلاک

پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ امید ہے کہ 2024 کے عام انتخابات کے نتائج اپوزیشن جماعتوں کے لیے بہتر ہوں گے۔ ان کے یہ بیان بی جے پی کے تین ریاستوں میں کامیابی حاصل آنے کے بعد آیا ہے۔Mehbooba on Assembly Election Results

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 3, 2023, 4:45 PM IST

امید ہے 2024 کے عام انتخابات میں انڈیا الائنس کیلئے بہتر نتائج ہوں گے: محبوبہ مفتی

کپواڑہ:پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے تین ریاستوں کے انتخابات میں انڈیا الائنس کی ہار کے بارے میں کہا کہ الیکشن میں ہار جیت تو ہوتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ الکیشن اپوزیشن اور دوسری طرح سے سرکار، میشنری ، پیسہ طاقت اور ایجنسیاں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے میں الیکشن ہارنا جیتنا یہ چلتا رہتا ہے۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ جو چار ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے نتائج آئے ہے، اس سے 2024 والے عام انتخابات میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ 2024 والے انتخابات میں انڈیا الائنس کی بہتر کارکردگی ہوں گی۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کے کپواڑہ آنے کا مقصد انتخابات کی تیاری کے لیے نہیں ہے، بلکہ یہاں کے لوگوں سے ملنے کے لیے اور ان کی تکلیف کو جانے کے لیے ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کٹوتی، بے روزگاری، پکڑ دھکڑ سمیت کئی مسائل ہے، جس میں یہاں کے لوگ جی رہے ہے،اس کو جانیں کے لیے یہاں آئی ہوں۔

پی اے جی ڈی میں حالات ٹھیک ہونے کے سوال کے جواب میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ تھوڑی تھوڑی نوک جھوک تو ہوتی رہتی ہے ،باقی پی اے جی ڈی میں سب کچھ صحیح ہے۔

مزید پڑھیں:

اسمبلی انتخابات کے نتائج: آج کے نتائج پر غمزدہ نہیں، لیکن یقیناً مایوسی ہوئی ہے: بی آر ایس لیڈر کے ٹی آر

واضح رہے کہ ملک کی چار ریاستوں، مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ وہیں بی جے پی مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ میں آگے ہے جب کہ تلنگانہ میں کانگریس 64 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ وہیں میزروم میں چار دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details