جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی ضلع کپواڑہ کے کرناہ جنگلات میں ایک نارکو ٹیرر ماڈیول کا پردہ فاش کر کے ایک عسکری معاون کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے کروڑوں روپیوں کی ہیرائن ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کپواڑہ کے ایس ایس پی جی وی سندیپ نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر کپواڑہ پولیس نے کے کرناہ جنگلات میں پاکستان کی حمایت یافتہ ایک نارکو ٹیرر ماڈیول کا پردہ چاک کر کے ایک عسکری معاون کو گرفتار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدہ عسکری معاون کی تحول سے 9 کلو ہیرائن ضبط کی گئی جس کی مارکیٹ قیمت تقریباً 60 کروڑ روپے ہے۔ گرفتار شدہ عسکری معاون کی شناخت مختار حسین شاہ ولد سید اکبر شاہ ساکن پنجتارن کرناہ کے طور پر ہوئی ہے۔
جی وی سندیپ کا کہنا تھا کہ عسکری معاون کی تحویل سے کچھ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد ہوا ہے۔