اردو

urdu

ETV Bharat / state

Electricity problem: ہندواڑہ ٹریڈریس فیڈریشن نے احتجاج موخر کیا - بجلی کٹوتی مسئلہ پر پریس کانفرنس

ضلع کپواڑہ(Kupwara) کے قصبہ ہندواڑہ (Handwara ) میں بجلی کی کٹوتی سے پریشان ہندواڑہ ٹریڈریس فیڈریشن(Handwara traders federation ) نے منگل کے روز احتجاج کرنے کی بات کہی تھی۔ لیکن آج کپواڑہ کے اسسٹنٹ ایگزیکوٹیو انجینئیر راجہ سہیل کی یقین دہانی کے بعد ٹریڈریس فیڈریشن نے احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یقین دہانی کے بعد ہندواڑہ ٹریڈریس فیڈریشن نے احتجاج کو موخر کیا
یقین دہانی کے بعد ہندواڑہ ٹریڈریس فیڈریشن نے احتجاج کو موخر کیا

By

Published : Nov 23, 2021, 10:48 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے قصبہ ہندواڑہ( Handwara ) میں بجلی میں کٹوتی(electricity problem) کی وجہ سے تاجر پریشان حال ہیں۔ اس مسئلے کے حوالے سے ہندواڑہ ٹریڈریس فیڈریشن کے صدر اعجاز صوفی نے گزشتہ روز احتجاج کرتے ہوئے محکمہ بجلی کو منگل کے روز کا وقت دیتے ہوئے بجلی نظام کو درست کرنے کا انتباہ کیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے تو وہ شدید احتجاج کریں گے۔

اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے آج محکمہ پی ڈی ڈی کے ڈویژن سوپور کپواڑہ کے اے ای ای( اسسٹنٹ ایگزیکوٹیو انجینئیر) راجہ سہیل نے ہندواڑہ کا دورہ کیا اور یہاں ٹریڈریس فیڈریشن سے ملاقات کرنے کے بعد ڈی ڈی سی راجوار میر سلیمان، اے ای ای، ٹریڈرس فیڈریشن کے صدر اعجاز صوفی نے مل کر ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔

جس میں ڈی ڈی سے راجوار سلیمان میر نے کہا کہ ' ہندواڑہ سب ٹاؤن میں بجلی کا نظام درست نہیں ہے اور تاجروں سے لے کر عام لوگ بھی بجلی کی عدم دستیابی سے کافی پریشان ہیں۔

اے ای ای راجہ سہیل نے اپنے بات رکھتے ہوئے کہا کہ ہندوارہ ٹریڈریس فیڈریشن نے ایک احتجاجی پروگرام رکھا ہے، جس پر چیف انجینئر پی ڈی ڈی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اپنے اے ای ای سوپور کو ہندواڑہ کے لیے بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں لوگوں کو بجلی کی کٹوتی کو برداشت کرنا پڑتا ہے اور موسم سرما کے وقت یہ زیادہ ہوتا ہے، جس سے گرڈ اسٹیشنوں میں اوور لوڈنگ ہوجاتی ہے۔

یقین دہانی کے بعد ہندواڑہ ٹریڈریس فیڈریشن نے احتجاج کو موخر کیا

جس دوران انہوں نے کہا ونٹر شڈول لوگوں کو بردشت کرنا ہے کیونکہ ونٹر میں بجلی کا لوڈ زیادہ ہوتا ہے جس سے گرڈسٹیشنوں میں اورلوڈنگ ہوجاتی ہے اور بجلی کٹوتی شروع ہوجاتی ہے

مزید پڑھیں: Power workers protest: بجلی ملازمین کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج

انہوں نے کہا جب تک نہ گرڈ اسٹیشن میں کنڈیکٹ اور ٹرانسفارمر تبدیل نہیں ہوتے تب تک بجلی کی کٹوتی ہوتی رہے گی۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے محکمہ کو دس بیس دن کی ضرورت پڑے گی۔

وہیں ٹریڈریس فیڈریشن کے صدر اعجاز صوفی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کی حالت کووڈ کی وجہ سے پہلے ہی خراب چل رہی ہے۔ جس سے تاجر لوگ پہلے سے پریشان ہیں۔ وہیں دوسری طرف اب بجلی کی کٹوتی سے ان تاجروں کا کاروبار ٹھپ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی بار متعلقہ محکمہ کو اس مسئلے کے حوالے سے آگاہ کیا ہے، انہیں درخواستیں بھی لکھیں، لیکن ہماری طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی تھی۔ اس لیے ہم نے احتجاج کا راستہ اختیار کیا اور آج محکمہ بجلی نے ہم سے دس دن کا وقت مانگا ہے، ہم انہیں بیس دن کا وقت دے رہے ہیں، لیکن انہیں ہندواڑہ میں بجلی کی کٹوتی کے مسئلہ کو دور کرنا پڑے گا۔ ہمیں یقین دلایا گیا ہے کہ اس لیے ہم اپنا ہڑتال موخر کرتے ہیں۔

اے ای ای سوپور کی یقین دہانی کے بعد ہندوارہ ٹریڈریس فیڈریشن نے منگل کے روز ہونے والے احتجاج کو موخر کردیا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details