شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر قصبہ ہندوارہ میں بھی 50 فیصدر دکانیں کھلی رہیں جبکہ اس فیصلے پر دکانداروں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔
ہندوارہ: جزوی لاک ڈائون سے دکاندار ناخوش مارکٹ میں بھیڑ کو کم کرنے کے لیے انتظامیہ نے 50فیصد دکانیں کھلی رہنے کا حکمنامہ صادر کیا ہے جبکہ ٹرانسپورٹروں کو بھی 50فیصد مسافرین کے ساتھ سفر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
جہاں ٹرانسپورٹر حضرات اس فیصلے سے بے حد نالاں ہیں۔ وہیں دکاندار بھی سرکاری حکنامے پر مطمئن نظر نہیں آ رہے ہیں۔
دکانداروں کے مطابق ’’50فیصد دکانیں بند اور 50فیصد دکانیں کھلی رکھنا بے معنی ہے۔ اگر لاک ڈاؤن سے قبل ایک دکان پر 10خریدار آتے تھے، اب 50فیصد لاک ڈاؤن کے بعد 20خریدار آتے ہیں، جس سے کورونا کے بڑھنے کا احتمال رہتا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ صرف دکانوں کو بند کرنے سے کورونا کا پھیلاؤ کم نہیں ہو سکتا بلکہ انتظامیہ کو زمینی سطح پر ایس او پیز عملانے کے لیے بھی سنجیدہ اقدامات اٹھانے چاہئے۔