اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس سے متعلق بیداری کے لیے ریلی

ریلی میں بتایا گیا کہ جو بھی سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرے گا۔ اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ لوگ ماسک کے بغیر گھروں سے نہ نکلیں۔ سماجی دوریاں بنائے رکھیں اور لاک ڈاﺅن پر عمل کریں۔

کورونا وائرس کے تئیں بیداری کے لیے ریلی
کورونا وائرس کے تئیں بیداری کے لیے ریلی

By

Published : Jul 25, 2020, 6:21 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کپوارہ میں واقع ہندوارہ علاقے کی پولیس نے کورونا وائرس کے تئیں بیداری کے لیے ریلی نکالی۔ ریلی میں لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ اس وبائی بیماری سے بچنے کے لئے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور لاک ڈاﺅن پر مکمل طور پر عمل کریں۔

کورونا وائرس کے تئیں بیداری کے لیے ریلی

ریلی کی صدارت ایس پی ہندوارہ ڈاکٹر سندیپ چکروتی کر رہے تھے۔ اس ریلی میں ایس پی کے علاوہ اے ایس پی مشکور احمد، ایس ڈی پی او ہندوارہ طارق محمود، ایس ایچ او پرویز احمد اور مونسپل کمیٹی کے ایگزیکیوٹیو افسر، چیئرمین و دیگر کئی پولیس افسران کی خاصی تعداد موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں:آئیسولیشن وارڈ میں بدانتظامی کے خلاف احتجاج


ریلی ایس پی آفس سے مین چوک ہندوارہ سے ہو کر گزری۔ اس دوران پولیس اہلکاروں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے جن پر کورونا وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر تحریر تھیں۔ اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس پی ہندوارہ ڈاکٹر سندیپ چکروتی نے بتایا کہ 'ریلی کا مقصد ہمیں اپنے سماج کو بچانا ہے۔ اس لڑائی کو مل جل کر لڑنا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہندوارہ قصبہ کے لوگوں کو اب یہ سمجھ میں آ گیا ہے کہ کورونا وائرس کتنی خطرناک اور مہلک بیماری ہے۔'

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سرکار کی جانب سے جاری کئے گئے اقدامات پر عمل کریں اور سماجی دوری کو بنائے رکھیں، تاکہ اس بیماری پر روک لگائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ 'جو بھی سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرے گا اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائےگا۔ لوگ ماسک کے بغیر گھر وں سے نہ نکلیں۔ سماجی دوریاں بنائے رکھیں اور لاک ڈاﺅن پر عمل کریں۔'

انہوں نے ان ملازمین اور ان پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنی پرواہ کئے بغیر اس کورنا وبا میں اپنی ڈیوٹیاں بخوبی انجام دے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details