ہندواڑہ پولیس نے آج پولیس پوسٹ زچلڈارہ میں پی سی پی جی پولیس کمیونٹی پارٹنر شپ گروپ میٹنگ Police Community Partnership Group Meeting کا انعقاد کیا جس کی صدارت ایس پی ہندوارہ سندیپ گپتا نے کی میٹنگ میں ڈی او زچلڈارہ جان محمد بھی موجود تھے۔
اجلاس میں زچلڈارہ کے معززین، پنچوں، سرپنچوں۔زی عزت شہری مقامی تاجروں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران شرکاء نے مختلف عوامی مسائل کو اُٹھایا مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے چیئرنگ آفیسر نے انہیں یقین دلایا کہ ان کی حقیقی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور علاقے کے لوگوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔اور سول انتظامیہ سے متعلق مسائل کو حل کیا جائے گا۔