اردو

urdu

ETV Bharat / state

Woman Drug Peddler Arrested: خاتون منشیات فروش گرفتار، 6 گرام براؤن شوگر ضبط - خاتون منشیات فروش کو حراست میں

سرحدی ضلع کپوارہ کے ہندوارہ علاقہ میں جموں و کشمیر پولیس نے ایک خاتون کی تحویل سے براؤن شوگر ضبط کرکے خاتون منشیات فروش کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ Police Arrested Woman Drug Peddler in North Kashmir

Woman Drug Peddler Arrested: خاتون منشیات فروش گرفتار، 6 گرام براؤن شوگر ضبط
Woman Drug Peddler Arrested: خاتون منشیات فروش گرفتار، 6 گرام براؤن شوگر ضبط

By

Published : Nov 29, 2022, 2:27 PM IST

کپوارہ:شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں ہندوارہ پولیس نے پیر کو ایک خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون منشات کی تحویل سے براؤن شوگر برآمد کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اسٹیشن ہندوارہ کی ایک ٹیم نے آئی ٹی آئی گونی پورہ کے قریب ایک خاتون کو گرفتار کیا جس نے مشکوک انداز میں پولیس پارٹی سے بچنے کی کوشش کی تھی۔ Handwara Police Arrested Woman Drug Peddler recovered Heroine

ہندوارہ پولیس نے بتایا کہ تلاشی لینے پر خاتون کے قبضے سے تقریباً 6 گرام براؤن شوگر برآمد ہوئی۔ پولیس نے براؤن شوگر کو موقع پر ہی ضبط کرکے خاتون کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار کی گئی خاتون کی شناخت حسینہ بیگم دختر مشتاق احمد وانی ساکنہ گونی پورہ ہندوارہ کے طور پر کی گئی ہے۔ اس ضمن میں ایف آئی آر نمبر300/2022زیر سکیشن 8/22این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ ہندوارہ میں درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details