اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہندوارہ: منشیات فروشی کے الزام میں دو افراد گرفتار - مزید تفتیش شروع

ہندوارہ پولیس نے ’’بدنام زمانہ دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک کلوگرام ہیروئن برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔‘‘

ہندوارہ: منشیات فروشی کے الزام میں دو افراد گرفتار
ہندوارہ: منشیات فروشی کے الزام میں دو افراد گرفتار

By

Published : Apr 17, 2021, 4:54 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ہندوارہ پولیس نے لنگیٹ کے داندکدل، تلوری میں ناکہ قائم کیا جس دوران پولیس پارٹی نے ایک گاڑی زیر نمبر JK09 / 0504 کو روک کر اس کی تلاشی لی۔ پولیس ذرائع کے مطابق تلاشی کے دوران قریب ایک کلوگرام ہیروئن بر آمد ہوئی۔ پولیس نے ہیروئین سمیت گاڑی کو ضبط کر کے گاڑی میں سوار دونوں افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت جاوید احمد خان ولد دولت محمد خان ساکنہ گنڈ چبوترا اور محمد یوسف بٹ ولد عبدالعزیز ساکنہ پنگرو کے طور پر کی ہے۔

گرفتار کئے گئے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 93/21 U / s 8/22 NDPS ایکٹ پولیس تھانہ ہندوارہ میں درج کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی کی لوگوں نے کافی سراہنا کی ہے، وہیں پولیس نے عوام الناس سے منشیات کا قلع قمع کرنے میں پولیس کا تعاون دینے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details