ہندوارہ پولیس نے یندوارہ میں منشیات فروشوں کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے ایک چرس اسمگلر کو چرس سمیت گرفتار کیا ہے۔ منشیات کے خلاف اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے آج پولیس پوسٹ زچلڈارہ نے سلطان پورہ برج پر چیکنگ کے دوران ایک شخص کو مشکوک حالت میں روک لیا، جسے دیکھ کر اس نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اسے حکمت عملی سے گرفتار کر لیا گیا۔
پکڑے جانے والے شخص کی شناخت فاروق احمد ڈار ولد محمد سلطان ڈار لچھی ہورہ کے بطور ہوئی۔ اس کی ذاتی تلاشی کے دوران 190 گرام چرس جیسے مادہ برآمد ہوا ہے۔ اسے مزید پوچھ گچھ کے لے پولیس چوکی لے جایا گیا ہے۔