اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested in Handwara کپوارہ میں منشیات فروش گرفتار، براؤن شوگر ضبط - ہندوارہ پولیس براؤن شوگر

منشیات فروشی کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے ہندوارہ پولیس نے ایک شخص کو براؤن شوگر سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔Handwara Police Arrested Drug peddler

Drug Peddler Arrested in Handwara
Drug Peddler Arrested in Handwara

By

Published : Aug 23, 2022, 11:30 AM IST

کپوارہ: شمالی کشمیر کے ہندوارہ قصبہ میں پولیس پوسٹ لنگیٹ سے وابستہ ایک پولیس پارٹی نے کہرئو پل کے قریب ناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبرJK05B-1529 کو چیکنگ کیلئے روکا۔ ہندوارہ پولیس کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور، جس کی شناکت سہیل بشیر زرگر ولد بشیر احمد زرگرساکنہ بہرام پورہ، ڈنگی وچہ کے طور پر ہوئی ہے، کی تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے تقریباً 5 گرام براؤن شوگر برآمد ہوا۔Handwara Police Arrested Drug peddler Brown Sugar Recovered

پولیس کی ٹیم نے ملزم کوگرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ گاڑی کو بھی ضبط کر لیا۔ اس سلسلے میں پولیس تھانہ ہندوارہ میں ایف آئی آر نمبر 234/22تحت 8/21این ڈی پی ایس ایکٹ ایک کیس درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ حراست میں لیا گیا شخص پیشہ سے ایک تاجر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details