عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت سے متعلق مخصوص معلومات کی بنیاد پر ہندوارہ پولیس، 32 آر آر اور 92 بٹالین سی آر پی ایف نے بارہمولہ ہندواڑہ شاہراہ پر کچلو کراسنگ پر ایک ناکہ قائم کیا۔ تلاشی / چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل پر سوار تین افراد مشکوک حالت میں پائے گئے جنہوں نے سرچ پارٹی کو دیکھ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن سرچ پارٹی نے انہیں پکڑ لیا۔
ابتدائی تفتیش سے گرفتار افراد نے اپنی شناخت محمد یاسیںن راتھر ولد محمد اکبر، شوکت احمد گنائی ولد ثنااللہ گنائی، غلام نبی راتھر ولد ولی محمد ساکنان کچلو قاضی آباد بتائی۔
ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود اور عسکری تنظیم البدر کا لیٹر پیڈ برآمد ہوا۔
مزید پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یہ تینوں عسکریت پسند تنظیم البدر کے معاون ہیں۔
گرفتار شدہ او جی ڈبلیو مذکورہ عسکریت پسند تنظیم کو لاجسٹک سپورٹ، خوراک اور پناہ فراہم کرتے تھے۔ وہ عسکریت پسندوں کی تنظیم کے لئے او جی ڈبلیو (بالائی سطح ورکر) نیٹ ورک بنانے میں بھی مدد فراہم کررہے تھے اور نقل و حرکت کے محفوظ راستوں کی نشاندہی کرتے تھے۔