موسلا دھار بارشوں اور نالے میں پانی کے بہائو کو خطرہ قرار دیتے ہوئے نیلی پورہ، ہندوارہ کے لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نالے کے اطراف میں بنڈ تعمیر نہ کرنے کے سبب معمولی بارشوں کی وجہ سے بھی علاقے میں سیلاب کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔
گزشتہ دنوں سے جاری موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں مقامی نالے میں پانی کا بہاؤ تیز ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں نیلی پورہ میں لوگوں کو سیلاب کے ممکنہ خطرے کے سبب تشویش لاحق ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ آر اینڈ بی نے علاقے میں نالے پر پل تعمیر کرکے لوگوں کی مشکلات میں کمی واقع کی ہے تاہم نالے کے اطراف بنڈ تعمیر کیے جانے کی دیرینہ مانگ کو پورا نہ کرنے کے نتیجے میں بارشوں کے دوران لوگوں کی زندگی اجیرن بن جاتی ہے۔