کپوارہ ضلع کے ہندوارہ علاقے میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب گیارہویں جماعت کی ایک طالبہ نے مبینہ طور ایک مقامی نوجوان کی جانب سے بلیک میل کیے جانے پر سنگین اقدام اٹھاتے ہوئے زہریلی شئے کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ Minor Girl Commits Suicide in Handwara متوفی کے والدین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایک مقامی نوجوان ان کی بیٹی کو ہراساں کر رہا تھا جس پر ان کی بیٹی نے خودکشی کر لی۔
Minor Girl Commits Suicide in Handwara: مبینہ طور پر فوٹو شیئر کیے جانے پر نابالغ لڑکی کی خودکشی - لڑکی کا فوٹو اپلوڈ اور شیئر
جموں و کشمیر کے ضلع کپوارہ میں مبینہ خودکشی کرنے والی گیارہویں جماعت کی طالبہ Minor Girl Commits Suicide in Handwara کے لواحقین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی کا فوٹو اپلوڈ اور شیئر کئے جانے سے دلبرداشتہ ہو کر لڑکی نے خود کشی انجام دی۔
متوفی کے والدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک مقامی نوجوان ان کی بیٹی کو ہراساں کر رہا تھا۔ Girl Commits Suicide after her photo Allegedly Shared on Social Media انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ لڑکے کی جانب سے انکی بیٹی کا فوٹو اپلوڈ کرنے اور شیئر کرنے سے دلبرداشتہ ہو کر لڑکی نے خود کشی کرلی۔ انہوں نے مبینہ طور بلیک میل کرنے والے نوجوان کے خلاف کارروائی کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سمیت ہندوارہ پولیس سے فوری طور مداخلت کرنے اور نوجوان کو سزا دیے جانے کی مانگ کی ہے۔ دوسری ہندوارہ پولیس نے بتایا کہ معاملہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں بہت جلد گرفتاری متوقع ہے۔