کپواڑہ:شمالی کشمیر North Kashmir کے قصبہ ہندواڑہ میں پیر کی صبح گیری پورہ، ماگام علاقے میں ایک رہائشی مکان کی اوپری منزل سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً ایک اور رہائشی مکانات کو اپنی زد میں لے لیا۔ House Gutted in Handwara آگ کے سبب گرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ کے سبب تین رہائشی مکانات اور ان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔
مقامی باشندوں کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع فوری طور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے عملہ کو دی گئی تاہم انکے مطابق فائر فائٹرس کو لمبی مسافت طے کرنا پڑی۔ Residential House Gutted in Kupwaraانہوں نے کہا کہ ’’جب تک فائر سروس عملہ یہاں پہنچا، تب تک آگ نے ایک اور رہائشی مکانات کو اپنی زد میں لے لیا تھا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ آگ کے سبب لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہو گیا۔