میڈیکل کالج کی منظوری کی خبر کے بعد ہندوارہ میں جشن کا ماحول ہے۔ لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سڑکوں پر رقص کیا اور پٹاخے بھی سر کیے۔
تاہم میڈیکل کالج کی منطوری کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں نے الگ الگ بیانات جاری کرتے ہوئے کالج کے قیام کو اپنے خاطے میں ڈال رہے ہیں۔
میڈیکل کالج کی منظوری، ہندوارہ میں جشن نیشنل کانفرنس اور پیپلز کانفرنس کے لیڈران و کارکنان نے ریلیوں کا بھی اہتمام کیا۔
ہندارہ میں میڈیکل کالج کے قیام کی منظوری کے بعد عوام الناس میں کافی خوشی دیکھنے کو مل رہی ہے، تاہم زمینی سطح پر کالج کی تعمیر اور اس میں طلباء کی تعلیم کا انتظام کب تک مکمل کیا جائے گا یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔