بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈر جاوید قریشی نے بدھوار کی شام دیر گئے ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ علاقے میں سرکاری رہائش گاہ پر اپنے حامیوں سمیت کینڈل لائٹ پروٹیسٹ کا اہتمام کیا۔
کپوارہ: شہری ہلاکتوں کے خلاف بی جے پی کارکنان کا احتجاج احتجاج میں شامل بی جے پی لیڈران و کارکنان نے شہری ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے ’’قتل عام بند کرو‘‘ کے نعرے بلند کیے۔
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جاوید قریشی نے کشمیر میں شہری ہلاکتوں کے لیے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’جموں و کشمیر میں امن و امان اور تعمیر و ترقی سے پاکستان نا خوش ہے، اور شہری ہلاکتوں کے ذریعے یہاں کے پر سکون ماحول کو بگاڑنے کی تاک میں ہے۔‘‘
مزید پڑھیں:کپواڑہ میں ٹریفک حادثہ، بیکن مزدور کی موت
انہوں نے مزید کہا کہ نہتے عام شہریوں اور پولیس اہلکاروں کے قتل عام سے کشمیر کے حالات اور یہاں کے بھائی چارے کو بگاڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔