ضلع کپواڑہ میں آج محکمہ ہینڈی کرافٹس کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس کپواڑہ کی صدارت میں ایک آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں ہندواڑہ اور لنگیٹ حلقوں سے تحصیل سطح کے افسران اور مختلف علاقوں کے کاریگروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ محکمہ ہینڈی کرافٹس کی مختلف اسکیموں سے فوائد حاصل کرانے کے لئے 300 کاریگروں کو رجسٹرڈ کارڈ مہیا کئے گئے ہیں۔ اسسٹینٹ ڈائریکٹر ہینڈکرافٹس کپواڑہ مزمل حسین چودھری نے کہا 'علاقے کے عوام کو محکمہ کے ذریعہ فراہم کردہ اسکیمز سے فائدہ اٹھانا چاہئے جس سے علاقے کے معاشی شعبے کو فروغ ملے گا'۔