اردو

urdu

ETV Bharat / state

'گپکار اتحاد پر الزام لگانے والوں کو جواب دینا ہوگا'

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں گپکار اتحاد کے ترجمان نے کہا کہ جو لوگ گپکار اتحاد پر الزام لگا رہے ہیں انھیں صفائی دینی ہوگی۔

Peoples Alliance for Gupkar Declaration
'گپکار اتحاد پر الزام لگانے والوں کو جواب دینا ہوگا'

By

Published : Dec 3, 2020, 8:46 PM IST

گپکار اتحاد کے ترجمان اور پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے جمعرات کو کہا کہ ڈی ڈی سی پولنگ ختم ہونے کے بعد پی اے جی ڈی پر الزام لگانے والوں کو جواب دینا ہوگا۔

ان باتوں کا اظہار سجادغنی لون نے شمالی کشمیر قصبہ ہندواڑہ کے زچلڈارہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

'گپکار اتحاد پر الزام لگانے والوں کو جواب دینا ہوگا'

لون نے پی اے جی ڈی پر الزامات لگانے والوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ان لوگوں کو پی اے جی ڈی کا جواب دینا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ میں گپکار اتحاد کے لیے اپنی جان دینے کو قربان ہوں۔ یہ جموں و کشمیر کے عوام کے وقار اور عزت کے تحفظ کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔

انہوں نےکہا گپکار اتحاد کا اگر خطرہ ہے وہ ان چوروں کی وجہ سے ہوگا جو ہمارے پیچھے خلاف ورزیاں کررہے ہیں اور وقت آنے پر ہم ان سے سوال پوچھے گے۔

مزید پڑھیں:وادی کشمیر میں گہری دھند سے عام زندگی مفلوج

انھوں نے کہا کہ یہاں کے سیاسی رہنماؤں نے یہ فیصلہ اس وقت لیا ہے جب انھیں مرغوں کی طرح پکڑ کر نظر بند کیا گیا، جیل بیجھا گیا۔

اس لئے ساری سیاسی پارٹیوں نے ایک ہو کر ایک ہی پیلٹ فارم پر آگئے اور ایک فصیلہ لیا کہ ایک ہی پارٹی بنائی، جس کا نام گپکار اتحاد رکھا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details