اردو

urdu

ETV Bharat / state

حکومت ہر شہری کو انصاف فراہم کرنے کیلئے پرعزم: مرکزی وزیر کرن رجیجو - ملک کے ہر شہری کو انصاف

کپواڑا کے چندیگام میں ملک کے نظام انصاف کے تئیں بیداری کے لیے منعقدہ کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے کہا کہ 'حکومت ہند ملک کے ہر شہری کو انصاف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انصاف کے نظام کو ہر جگہ پھیلانے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔'

کپواڑا: بیداری پروگرام کا اہتمام، مرکزی وزیر کرن رجیجو نے شرکت کی
کپواڑا: بیداری پروگرام کا اہتمام، مرکزی وزیر کرن رجیجو نے شرکت کی

By

Published : Oct 30, 2021, 10:42 PM IST

اس موقع پر مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے کہا کہ اس دور دراز ضلع کے دورے کا مقصد یہاں ترقیاتی کاموں پر عمل درآمد کا جائزہ لینا ہے۔ حکومت ہند کی طرف سے شروع کیے گئے ترقیاتی اور بہبودی کے پروگرامز کا مقصد ملک کے ہر شہری کو انصاف فراہم کرنا ہے۔

کپواڑا: بیداری پروگرام کا اہتمام، مرکزی وزیر کرن رجیجو نے شرکت کی

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی باغبانی اور دستکاری اپنے معیار کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ کشمیر نہ صرف زمین پر جنت ہے بلکہ اسے مضبوط معیشت کے طور پر ترقی دی جاسکتی ہے۔

عدلیہ کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ملک میں نچلی عدلیہ کی ترقی کے لیے 9000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ وزیر نے کہا کہ وہ عوام کے پرتپاک استقبال سے متاثر ہیں اور یقین دلایا کہ وہ وزیر اعظم مودی کے ساتھ بھی اس کا اشتراک کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بونیار میں خواتین کے لیے بیداری پروگرام کا اہتمام

اس موقع پر جسٹس علی محمد ماگری سمیت متعدد عہدہداران نے خطاب کیا۔ اس موقع پر جسٹس ماگرے نے کہا کہ صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے 42 روزہ قانونی آگاہی اور آؤٹ ریچ پروگرام شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد بیداری کو فروغ دینا ہے۔ ملک کے ہر شہری کے ساتھ انصاف ہونا چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details