شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے کرال پورہ علاقے میں کنویں کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے چار کی موت ہوئی ہے۔
بچاو کاروائی کے دوران اگرچہ انہیں بے ہوشی کی حالت میں نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم یہاں موجود ڈاکٹروں نے ان کی حالت تشویش ناک دیکھ کر انہیں کپوارہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ہلاک ہوئے افراد میں سے دو سگے بھائی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محمد الطاف شیخ نامی ایک مزدور کنویں کی صفائی کر رہا تھا اور اس دوران دم گھٹنے سے اس کی موت ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ واقع کی خبر ملتے ہی مزید تین افراد اُسے بچانے گئے، تاہم ان کی بھی موت واقع ہو گئی، جن کی شناخت ممتاز احمد خان، الطاف خان، شوکت احمد خان ہوئی ہے۔