شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے علاقہ ہنگی کوٹ ویلگام (ہندوارہ) میں جمعرات کی صبح سخت ترین سردی کے باوجود لوگوں نے ایک خاتون حاملہ خاتون کو گھر سے تقریبا پانچ کلومیٹر دور ایک چارپائی پر بٹھا کر اسپتال پہنچایا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ ایک (28) سالہ حاملہ خاتون دردِ زہ میں مبتلا تھیں۔ اس کے شوہر فاروق احمد تیڈوا نے پڑوسوں اور رشتہ داروں سے مدد لی۔ حاملہ خاتون کو ایک کمبل میں لپیٹ کر چارپائی پر بٹھا گیا۔ اس کے بعد لوگوں نے چارپائی کو اپنے کندھوں پر پانچ کلومیٹر پیدل چل کر تارت پورہ کے ایک اسپتال پہنچایا۔
لوگوں نے بتایا کہ سڑک پر سے برائے نام برف ہٹانے کی وجہ پیدل چلنے میں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ درحقیقت سڑک اب بھی برف جمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو چلنے پھرنے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ رامحال اور ویلگام کی اونچے علاقوں پر مقیم زیادہ تر دیہات ابھی بھی دیگر علاقوں سے منقطع ہیں کیونکہ بیشتر سڑکوں سے برف صاف نہیں کی گئی ہے۔