سابق رکن پارلیمان فیاض احمد میر نے آج کووڈ ہسپتال کپواڑہ کے لیے آکسیجن کنسنٹیٹر سمیت مریضوں کی سہولیات کے لیے دیگر کئی قیمتی طبی ساز و سامان کی بڑی مقدار اسپتال انتظامیہ کو فراہم کی۔
سابق رکن پارلیمان فیاض احمد میر کا قابل ستائش اقدام
سابق رکن پارلیمان فیاض احمد میر نے کووڈ اسپتال کپواڑہ کے لئے آکسیجن کنسنٹریٹر سمیت مریضوں کی سہولیات کے لیے دیگر کئی قیمتی طبی ساز و سامان کی بڑی مقدار اسپتال انتظامیہ کو فراہم کرائی۔
اس طبی ساز و سامان سے کووڈ کے مریضوں کو علاج معالجہ میں مدد ملی گی۔ ان کاکہنا تھا کہ یہ آکسیجن کنسنٹیٹر سمیت دیگر ساز سامان کی اسپتال کو ضروت تھی۔ جس کے باعث انہوں یہ اقدام اٹھایا، تاکہ اس دورافتادہ ضلع میں مریضوں کو راحت مل سکے۔ کیونکہ اسپتال میں ان آلات کی عدم دستیابی سے مریضوں کو سرینگر منتقل کرنا پڑتا تھا۔
اسپتال انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں مریضوں نے سابق ممبر پارلیمان فیاض احمد میر کے اس اقدام کی ستائش کی۔ اس موقع پر فیاض احمد میر نے عوام سے اپیل کیا کہ اس مشکل دور میں ہم سب کو ایک دوسرے کی مدد کرنے چاہیے۔