اردو

urdu

ETV Bharat / state

Two LeT Militants Killed in Kupwara Gunfight: کپوارہ انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک - کپوارہ انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک

کپوارہ کے کنڈی ترچھ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان مسلح تصادم آرائی میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک پاکستانی سمیت دو عسکریت پسند مارے گئے۔ Pakistani militant namely Tufail killed۔ بتایا جارہا ہے کہ کالعدم عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند بشمول ایک پاکستانی عسکریت پسند طفیل مارا گیا۔ Two LeT Militants Killed in Kupwara Gunfight

کپوارہ انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک
1549293کپوارہ انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک0

By

Published : Jun 7, 2022, 10:29 AM IST

کپواڑہ: شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے کنڈی ترچھ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان مسلح تصادم آرائی میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک پاکستانی سمیت دو عسکریت پسند مارے گئے جب کہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ کنڈی کپواڑہ کے انکاؤنٹر میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو عسکریت پسند مارے گئے جن میں ایک پاکستانی عسکریت پسند شامل ہے۔ پولیس ٹویٹ میں مہلوک پاکستانی عسکریت پسند کی شناخت طفیل کے بطور کی گئی جب کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔ Two LeT Militants Killed in Kupwara Gunfight

کپوارہ انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک


قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس فوج اور سی آر پی ایف نے منگل کی علی الصبح کنڈی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ٹیم ایک مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان مسلح تصادم شروع ہوا جس میں دو عسکریت پسندوں مار گرائے گئے۔ تاہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ابھی بھی ایک اور عسکریت پسند کے چھپے ہونی کی اطلاع ہے۔ تاہم علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ کچھ وقت تک رک گیا ہے اور اس علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ قبل ازیں کسی کو علاقے کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔ میڈیا کو بھی انکاؤنٹر کی جگہ اور اس علاقے میں جانے پر سخت پابندی لگائی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details