اردو

urdu

ETV Bharat / state

Floods in Kupwara کپواڑہ میں موسلادھار بارشوں اور بادل پھٹنے سے تباہی، متعدد عمارتوں کو نقصان

کپوارہ ضلع کے کئی علاقوں میں اتوار کی صبح بادل پھٹنے کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ سیلابی پانی نے کئی رہائشی مکانوں، گاؤ خانوں اور نجی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

Flashfloods Cause Widespread Damage in Kupwara Villages
کپواڑہ میں موسلادھار بارشوں اور بادل پھٹنے سے تباہی، متعدد ڈھانچوں کو نقصان

By

Published : Jul 23, 2023, 3:54 PM IST

کپواڑہ: سرحدی ضلع کپواڑہ کے متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی آنے سے کئی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ہائی ہامہ کے ترمباڈ، بٹہ پورہ اور ہلمت پورہ میں سیلابی پانی نے تباہی مچائی۔ اطلاعات کے مطابق سرحدی ضلع کپواڑہ کے متعدد علاقوں میں اتوار کی صبح بادل پھٹنے اور موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ شاٹھ پورہ ، بٹہ پورہ چال گنڈ علاقوں میں رہائشی مکانوں کے ساتھ ساتھ باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ایس ڈی ایم لولاب اعجاز احمد بٹ نے محکمہ مال کی ٹیم کے ہمراہ کھر ہامہ، وارنو، شالہ گنڈ ، چاندی گام، کرسن، لالپورہ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں لوگوں کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کی بھر پو رمدد فراہم کی جائے گی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ سیلاب پانی نے چار سومو گاڑیوں کو بہا کر لیا جبکہ مسجد شریف اور اسکول عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔دریں اثنا ضلعی انتظامیہ نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے لوگوں سے تلقین کی ہے کہ وہ ندی نالوں کے نزدیک جانے سے گریز کریں۔ایڈوائزری میں بتایا گیا کہ مزید بارشوں کے پیش نظر ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو سکتا ہے جس کے پیش نظر لوگوں نالوں کے نزدیک جانے سے احتراز کریں۔

مزید پڑھیں:

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان

کولگام کے متعدد علاقوں میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال

محکمہ موسمیات کے مطابق جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔وہیں 24 اور 25 جولائی کو موسم جزوی طور ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران بھی کہیں کہیں بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ 26 سے 28 جولائی تک موسم کی کم و بیش یہی صورتحال قائم رہ سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details