کپواڑہ:شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے متعدد مقامات پر بدھ کی دوپہر کو موسلا دھار بارشیں شروع ہوئیں، وہیں زرہامہ ترہگام کے پہاڑی پر بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ بادل پھٹنے سے پتو کھا نالہ میں تغیانی کی وجہ سے نالہ پر 6 پل ڈھ گئے۔ جبکہ ایک واٹر سپلائی اسکیم کو بھی نقصان پہنچ چکا ہے۔ سیلابی پانی میں تقربیاً 50 پائپ پانی میں بہہ گئے جس کی وجہ سے واٹر سپلائی متاثر ہوئی جبکہ زرہامہ جمہ گنٍڈ، سڑک کا ایک حصہ بھی سیلابی پانی سے کٹ کر رہ گیا، جس سے زرہامہ جمہ گنڈ، سڑک پر گاڑیوں کی نقل و حمل متاثر ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جموں و کشمیر کے کئی حصوں میں بھاری بارشوں کا سلسلہ نیم شب سے ہی شروع ہوا۔موسلا دھار بارشوں سے جہاں خطہ چناب میں کئی مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے اور حکام نے ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں اسکول بند رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔