کپواڑہ:شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے چندی گام لولاب علاقے میں ہفتے کی صبح آگ کی واردات میں دارالعلوم کی عمارت کو نقصان پہنچا۔ ذرائع نے بتایا کہ کپواڑہ کے چندی گام لولاب میں ہفتے کی صبح قریب 7 بجے 'خیر الدرسین' نامی ایک دارالعلوم کی عمارت میں آگ نمودار ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ آگ کو جلد بجھانے کی کوشش کی گئی تاہم عمارت کو کافی حد تک نقصان پہنچا۔
ان کا کہنا تھا کہ آگ سے دارالعلوم میں کتابوں کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق شارٹ سرکٹ اس واردات وجہ ہے۔