سرحدی ضلع کپواڑہ کے لولاب، ورنو علاقے میں جمعرات کی سہ پہر ریچھ نے 65 سالہ ایک شخص پر اچانک حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق لولاب کے ورنو علاقے میں ریچھ نے اچانک ایک معمر شخص کو اس وقت دبوچ لیا جب وہ رہائشی مکان کے نزدیک کام میں مصروف تھے۔
مزید پڑھیں:Rise in Suicide Cases: خودکشی کے بڑھتے واقعات باعث تشویش
زخمی شخص کی چیخ و پکار سنتے ہی آس پڑوس کے لوگ وہاں پہنچے اور ریچھ پر حملہ کر کے اسے دور بھگا دیا۔
ریچھ کے حملے میں زخمی ہوئے شخص کو فوری طور علاج و معالجے کے لیے نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔