اطلاعات کے مطابق جمعرات کی شام 6 بجے کے قریب 65 سالہ ایک بزرگ پر مبینہ طور پر پوہروپیتھ کے رہائشی فاروق احمد ڈار نے چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں بزرگ شخص کی موت ہوگئی۔
ہلاک شدہ کی شناخت عبدالجبار ڈار ولد غلام احمد ڈار ساکن پوہروپیتھ کے نام سے ہوئی ہے۔
ہلاک شدہ شخص کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی گائے کو باغ سے واپس لینے جارہے تھے، اس وقت ساگی پورہ بس اسٹاپ کے قریب ان پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔