کپوارہ (جموں کشمیر) :شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں نُطنسہ علاقے میں اُس وقت خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب سوگام زون سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو چمپئن شپ میںحصہ لینے کے لئے لے جا رہی گاڑی حادثے کی شکار ہوگئی۔ حادثہ کے نتیجے میں8طلبہ، دو اساتذہ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج و معالجہ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) ہندوارہ منتقل کیا گیا جہاں طلبہ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق نُطنسہ، ہندوارہ میں سوگام زون سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو ایک کھیل میں شرکت کے لئے لے جانے والی ٹاٹا سومو گاڑی کا ٹائر بلاسٹ ہو گیا جس کے سبب گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی۔ گاڑی میں سوار آٹھ طلبہ سمیت دو اساتذہ زخمی ہوئے اور حادثہ کی اطلاع ملتے طلبہ کے والدین میں فکر و تشویش کی لہر دوڑگئی اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے گورنمنٹ میڈیکل کالج، ہنددوارہ، کا رُخ کیا اور ہر ایک والد/ سرپرست پریشانی کی حالت میں تھا اور ہر ایک اپنے اپنے بچوں کے بارے میں خیر و عافیت دریافت کرنے کی کوشش میں لگا ہوا تھا۔