شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں حال ہی میں ایک حادثے میں ہلاک ہوئے نوجوان کی آخری رسومات پر نعرے لگانے پر پولیس نے کم سے کم آٹھ افراد کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
بدھ کے روز عہدیدار نے بتایا کہ ان میں سے چار کو پہلے ہی غیرقانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ، 1967 کی دفعہ 13 کے تحت گرفتار کیا جا چکا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک نوجوان کی شناخت محمد امین ڈار ولد عبد الاحد ڈار بومہامہ کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ 28 مئی کی درمیانی رات اپنے آبائی جگہ کے قریب ایک سڑک حادثے میں فوت ہوگیا تھا اور اس کا جنازہ جب کیا جا رہا تھا تو، پولیس کے مطابق، کچھ افراد نے بھارت مخالف نعرے لگائے۔