اردو

urdu

ETV Bharat / state

کپواڑہ میں میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں - ای ٹی وی اردو نیوز

Earthquake in Jk سرحدی ضلع کپواڑہ میں ہفتے کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت3.6 ریکارڈ ہوئی ہے۔

earthquake-jolts-jammu-and-kashmir-kupwara-its-epicenter
کپواڑہ میں میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 30, 2023, 7:44 PM IST

کپواڑہ: جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں ہفتے کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، تاہم کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت3.6 ریکارڈ ہوئی ہے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق جموں وکشمیر کے کپواڑہ میں ہفتے کے روز سہ پہر چار بجکر 57منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔سینٹر کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔تاہم زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔

مزید پڑھیں:

کشمیر زلزلے کے لیے تیار نہیں: ماہر ارضیات

کشتواڑ میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

قابل ذکر ہے کہ اس ماہ میں جموں وکشمیر اور لداخ میں 12مرتبہ سے زائد زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جبکہ رواں برس خطہ چناب کے کشتواڑ اور ڈوڈہ ضلع اور لداخ میں دو درجن سے زائد زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ یاد رہے کہ ماضی قریب میں سنہ 2005 کے اکتوبر ماہ میں جموں و کشمیر میں تباہ کن زلزلوں کے جھٹکوں میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔ زلزلوں کے ان خوفناک جھٹکوں نے شمالی کشمیر کے اوڑی اور ٹنگڈار علاقوں میں بھاری تباہی مچا دی تھی، جن میں سینکڑوں عمارتیں بشمول رہائشی مکانات زمین بوس ہوئے تھے۔ زلزلہ کے یہ جھٹکے کنٹرل لائن کے آر پار محسوس کیے گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details