اردو

urdu

ETV Bharat / state

کپواڑہ: پرائمری ہیلتھ سینٹر میں کووڈ ویکسین کا ڈرائی ٹیسٹ - کپواڑہ میں کووڈ ویکسین کا ڈرائی ٹیسٹ

ضلع کپواڑہ کے پرائمری ہیلتھ سینٹر نتنوسہ میں یک روزہ کووڈ ویکسین کے ڈرائی ٹیسٹ کا انعقاد ڈپٹی کمشنر، اے ڈی سی اور چیف میڈیکل آفیسر کپواڑہ و دیگر متعلقہ افسران کی نگرانی میں کیا گیا۔

Dry Run exercise  for COVID vaccine held at Kupwara
کپوارہ: پرائمری ہیلتھ سینٹر میں کووڈ ویکسین کا ڈرائی ٹیسٹ

By

Published : Jan 8, 2021, 6:35 PM IST

جموں و کشمیر، ضلع کپواڑہ کے پرائمری ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی) نتنوسہ میں یک روزہ کووڈ ویکسین کے ڈرائی ٹیسٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

یہ ڈرائی ٹیسٹ ڈپٹی کمشنر کپواڑہ انشول گرگ، اے ڈی سی کپواڑہ نذیر احمد لون اور چیف میڈیکل آفیسر کپواڑہ و دیگر متعلقہ افسران کی نگرانی میں کی گئ۔

کپوارہ: پرائمری ہیلتھ سینٹر میں کووڈ ویکسین کا ڈرائی ٹیسٹ

اس دوران 25 سے زیادہ صحت کے کارکنان پر بطور ڈمی ویکسینیشن کے عمل کو انجام دیا گیا، جس کا مقصد اصل کووڈ ویکسینیشن کے وقت سسٹم میں کسی بھی قسم کی کوئی کمی یا کوتاہی باقی نہ رہ جائے۔

محکمہ صحت کپواڑہ نے ٹرائل کے دوران صرف ان افراد کو ہی ترجیح دی ہے جن کو پہلے کوویڈ-19 کی ویکسین دی جائے گی، ان میں ڈاکٹر، فرنٹ لائن ورکرز اور دیگر وہ افراد شامل ہیں، جو کورونا وائرس وبائی بیماری کے خلاف براہ راست لڑنے میں مصروف ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انشول گرگ نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مزید لگن کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی تاکہ زمینی سطح پر بہتر نتائج حاصل ہوسکیں، انہوں نے سی ایم او کپواڑہ کو بھی ہدایت دی کہ وہ پہلے سے تمام ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکلس کو حساس بنائیں،

انھوں نے مزید کہا کہ اگر موجودہ مشق میں کوئی کمی یا کوتاہی پائی جاتی ہے تو ان تمام خامیوں کو جلد از جلد دور کیا جائے اور کوویڈ-19 کے ویکسین کے تمام انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

اس دوران ڈی ڈی سی نے پی ایچ سی کے ویکسینیشن روم ، آبزرویشن روم اور ویٹنگ روم کا بھی معائنہ کیا اور ویکسینیشن کے عمل کو انجام دینے کے لیے متعلقہ افراد کی جانب سے کی جانے والی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں:ادھمپور ضلع ہسپتال میں کووڈ ویکسین کا ڈرائی ٹرائل

ABOUT THE AUTHOR

...view details