اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drug Peddlers Booked Under PSA in Kupwara: منشیات فروشوں پر پی ایس اے عائد، جیل منتقل - کشمیر میں منشیات

شمالی کشمیر North Kashmir کے ضلع کپوارہ میں پولیس نے دو منشیات فروشوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) عائد کرکے Drug Peddlers Booked Under PSA in Kupwaraانہیں جیل منتقل کر دیا۔

Drug Peddlers Booked Under PSA in Kupwara
Drug Peddlers Booked Under PSA in Kupwara

By

Published : Feb 28, 2022, 8:21 PM IST

وادی کشمیر میں منشیات کے بڑھتے رجحان kashmir Drug Menaceپر قابو پانے کے لئے جہاں پولیس و انتظامیہ کی جانب سے عوام سے تعاون طلب کیا جا رہا ہے وہیں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

کپوارہ پولیس Kupwara Policeنے دو منشیات فروشوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے انہیں جیل منتقل کر دیا۔ پی ایس اے کے تحت جیل منتقل کیے جانے والے افراد میں برانواری سے تعلق رکھنے والے سمیع اللہ بخشی المعروف دھنراج ولد حفیظ اللہ اور چالگنڈ، ہائہامہ کا اقبال جعفر ڈار ولد محمد عبداللہ شامل ہیں۔

پولیس بیان کے مطابق سمیع اللہ نہ صرف منشیات بلکہ چوری سمیت دیگر جرائم میں بھی مطلوب تھا، انہوں مزید کہا کہ سمیع اللہ کئی بار حراست میں لیے جانے کے باوجود منشیات کے کاروبار سے باز نہ آیا۔ انکے مطابق اقبال جعفر بھی منشیات کے کاروبار میں ملوث تھا اور اس نے مبینہ طور ضلع میں ایک وسیع سنڈیکیٹ قائم کیا تھا۔

دونوں افراد کو منشیات کی اسمگلنگ کے کیس میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے ڈوزیئر تیار کیے جانے کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے پی ایس اے کے تحت انکے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ ضلع کپوارہ میں دو ہفتہ قبل منشیات فروش اور ایک نقب زن کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل منتقل کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details