اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested کپواڑہ میں منشیات فروش دو کلو منشیات سمیت گرفتار - ۔Herione Recovered In Kupwara

کپواڑہ کے کرناہ علاقہ میں پولیس نے دو منشیات فروشوں کو دو کلو گرام منشیات سمیت گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا ہے۔Drug peddlers Arrested In Kupwara

Drug peddlers Arrested In Kupwara 2 kg drugs Recovered
Drug peddlers Arrested In Kupwara 2 kg drugs Recovered

By

Published : Jan 4, 2023, 7:47 PM IST

کپواڑہ:کپواڑہ پولیس نے ضلع میں منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس نے ان کے قبضے سے دو کلو گرام وزنی منشیات کے دو پیکٹ برآمد کیے ہیں۔Drug peddlers Arrested In Kupwara

Drug peddlers Arrested In Kupwara 2 kg drugs Recovered

اطلاع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کرناہ کی سربراہی میں پولیس کی ایک ٹیم نے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں بانڈی تاڈ کے قریب ایک پولیس ناکہ لگایا ۔ پولیس نے چیکنگ کے لیے ایک ٹاٹا موبائل گاڑی نمبر JK09C-1179 کو تلاشی کے لیے روکا۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فسٹ کلاس ٹنگڈار کی موجودگی میں گاڑی سے دو کلو گرام وزنی منشیات کے دو پیکٹ برآمد کیے گئے جو بظاہت ہیروئن لگ رہا ہے۔Herione Recovered In Kupwara

پولیس نے برآمد شدہ منشیات کو موقع پر سیل کر دیا گیا اور گاڑی کو ضبط کیا گیا۔ اس دوران پولیس نے گاڑی میں سوار دو منشیات اسمگلروں کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا۔

گرفتار افراد کی شناخت گاڑی کے ڈرائیور احمد ملک ولد علی یار ملک اور امجد میر ولد محمد اسلم میر کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق گاڑی ٹیٹوال سے تاڑ کی طرف جار ہی تھی۔

مزید پڑھیں:JK Police Year Ender Press Conference امسال ایک سو مقامی نوجوان عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہوئے، پولیس سربراہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details