سرینگر:جموں وکشمیر کے پولیس چیف دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں عسکریت پسندی آخری مرحلے میں داخل ہوئی ہے کیونکہ اس وقت عسکریت پسندوں کی تعداد بہت کم ہے۔انہوں نے کہا کہ منشیات کی وبا کی روک تھام کو یقینی بنانا قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے سامنے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے کپواڑہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں امن و امان واپس لوٹ آیا ہے اور یہ کہ لوگ آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں۔ان کے مطابق جموں وکشمیر میں عسکریت پسندی پر قابو پانے کی خاطر ایک اہم پیش رفتہ کے تحت آپریشن چلایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں سرگرم ملیٹینٹوں کی تعداد ناکے برابر ہے اور جتنے بھی سرگرم عسکریت پسند ہیں انہیں بہت جلد مار گرایا جائے گا۔
پولیس سربراہ نے کہا کہ منشیات کے کاروبار میں اضافہ ہوا ہے جس وجہ سے یہ اب ایک چیلنج کے طورپر ابھر کر سامنے آیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر میں اس وقت سبھی سرگرمیاں چل رہی ہیں ۔