کپواڑہ:جموں کشمیر پولیس،میونسپل کمیٹیز برری پورہ ہندوارہ اور کلتورہ لنگیٹ نے خود رو بھنگ کے خلاف مہم تیز کی ہے۔ یہ مہم میونسپل کمیٹی چیئرمین، ایس ایچ او ہندوارہ بی ڈی سی لنگیٹ نے باہمی اشتراک سے چلائی ہے۔
ہندوارہ پولیس نے پولیس اسٹیشن ہندوارہ اور پی پی لنگیٹ کے دائرہ اختیار میں آنے والے نصف درجن گاؤں جن میں برری پورہ ہندوارہ،بنگام۔کلتورہ ،یونسو لنگیٹ میں جنگلی بھنگ کو تباہ کرنے کی خصوصی مہم چلائی۔
پولیس کی ایک ٹیم نے ایس ایچ او ہندوارہ شبیر احمد کی زیر قیادت میں ایک ٹیم نے گاؤں کلتورہ،بنگام یونسو اور اس کے ملحقہ علاقے میں بھنگ کے خلاف خصوصی مہم چلائی اور بھاری مقدار میں بھنگ کو تباہ کر دیا۔