تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز پہلے کلاروس کپوارہ میں ایک دردزہ میں مبتلا ایک خاتون کو کلاروس اسپتال سے ایمولبنس گاڑی وقت پر نہ دینے پر مذکورہ مریضہ نے گاڑی میں ہی بچے کو جنم دیا اور بچے کی موت ہوئی۔
جس پر مریضہ کے رشتہ داروں نے زوردار احتجاج کرتے ہوئے کلاروس اسپتال عملے کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا جس کے بعد سی ایم او کپوارہ نے ایک انکوائری ٹیم طلب کی جو زیر کاروائی تھی اور آج دروان کاروائی ڈپٹی کمشنر کپوارہ انشل گرگ نے فوری فیصلہ لیکر مذکورہ ڈاکٹر کو نوکری سے بے دخل کیا۔